کراچی: معیشت کی مثبت ثمرات سامنے آنے لگے، کئی روز ڈلر آسمان سے باتیں کرنے کے بعد زمین پر آنے لگا۔ روپیے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کے قدر میں 20 پیسے کی کمی کے بعد 158 روپے 20 پیسے ۔اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی کے بعد 158روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔
دیگر ممالک کی کرنسیوں برطانوی پونڈ کی قیمت میں ریکارڈ 3روپے 50 پیسے کی کمی کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
سعودی ریال اور امارتی درہم کے قدر میں مشترکہ طور پر 5 پیسے کی کمی ہوئ بالترتیب 42روپے 20پیسے اور 43روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
جبکہ روپے کے مقابلے میں یورو کے قدر میں بھی 2 روپے کی کمی کے بعد 191روپے 50 پیسے پر آگیا۔