
بھارتی کرکٹ بورڈ پر سیاست کے سائے:
کھیل میں نفرت کی مداخلت:
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر کھیل کے میدان میں سیاست کو داخل کر دیا ہے۔
مودی حکومت کے اثر و رسوخ میں، بھارت نے اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ کے ذریعے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براہ راست نشریات معطل کر دیں۔
پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ میں رکاوٹ:
میڈیا رپورٹس کے مطابق،
فینکوڈ، جو کہ پی ایس ایل 10 کے لئے ڈیجیٹل اسٹریمنگ کا پارٹنر تھا، نے حالیہ واقعات کی
روشنی میں پاکستان کے اس ٹی20 ٹورنامنٹ کے لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیوز کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کا یہ ایڈیشن 11 اپریل کو شروع ہوا تھا اور 18 مئی تک جاری رہے گا۔
سونی نیٹ ورک کی ممکنہ پیروی:
فینکوڈ کے اس اقدام کے ساتھ ساتھ، بھارت کے دیگر اسپورٹس پارٹنرز جیسے سونی نیٹ ورک بھی اسٹیٹ ٹی وی کی نشریات میں اسی طرح کے اقدامات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
آئی پی ایل کے بائیکاٹ کی مہم:
دوسری جانب، انتہا پسند ہندوؤں نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی پریمئیر لیگ (IPL) کے بائیکاٹ کی
مہم شروع کر رکھی ہے، جس نے اس پورے معاملے میں مزید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔
مزید پڑھیے: