
کراچی: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تباہ کن اثرات سے دنیا بھر میں اب تک 17 لاکھ 58 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔
روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا سے اموات 54 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب اٹلی، جرمنی، یونان میں فائزر کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
تاہم فرانس پہنچنے والی کورونا ویکسین کا اسپتالوں میں فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔