تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

میٹا کا 2025 میں اے آئی پر 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکی برتری کو مزید مستحکم کرے گی، مارک زکر برگ

Spread the love

میٹا نے 2025 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر 60 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

میٹا سی ای او “مارک زکربرگ” فیس بک پوسٹ

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ

2025 اے آئی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا جس میں میٹا سب سے آگے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی اپنے اے آئی منصوبوں کے لیے ایک نئے اور بڑے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کرے گی،

جو آنے والے سالوں میں میٹا کی بنیادی مصنوعات اور کاروبار کو مزید ترقی دے گا۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری تاریخی جدتوں کے دروازے کھولے گی

اور ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکی برتری کو مزید مستحکم کرے گی۔

یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے

جس میں انہوں نے اے آئی انفراسٹرکچر پر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے اس اعلان پر ان کے اتحادی ایلون مسک نے کہا تھا کہ اس سرمایہ کاری کے لیے حقیقت میں مطلوبہ فنڈز موجود نہیں۔

مائیکروسافٹ صدر بریڈ اسمتھ کا بیان

دوسری جانب، مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے بھی اس مالی سال میں

اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر، اے آئی ماڈلز کی تربیت

اور کلاؤڈ بیسڈ ایپلی کیشنز کے فروغ پر تقریباً 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

بریڈ اسمتھ نے اپنی ایک آن لائن پوسٹ میں کہا کہ امریکا

اس نئی ٹیکنالوجی کی لہر میں سب سے آگے رہنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مزید پڑھیے

جھوٹی خبروں کے خلاف سوشل میڈیا اتھارٹی کا قیام

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button