کراچی: کے الیکٹرک کے محمود آباد گرڈ اسٹیشن کیس کے حوالے سے معزز عدالت عالیہ کی جانب سے اپیل مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے دوخواست کی جانب سے دائر مذکورہ اپیل بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کی ہے۔
عدالت عالیہ نے واضح موقف اختیار کیا کہ درخواست دائر کرنے والے کا معاملہ بد نیتی پر مبنی ہے کیونکہ درخواست گزار خود بھی گرین بلیٹ پر مقیم ہے، حالانکہ اپیل کو عدالت نے از خود نوٹس میں تبدیل کردیا تھا۔
عدالت کی جانب سے تمام متعلقین بشمول کے الیکٹرک کو نوٹسز جاری کیئے گئے ہیں۔ کمپنی معزز عدالت کی جانب سے اگلی سماعت کیلئے جاری کئے گئے نوٹس کی منتظر ہے جہاں وہ اپنا قانونی نقطہ پیش کرے گی۔
کے الیکٹرک بطور ایک ذمہ دار کمپنی کے عدالت عالیہ کا احترام کرتی ہے اور اس کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر من و عن عمل کرنے کیلئے پرُ عزم ہے۔