تازہ ترینرجحانصحت
Trending

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے 7 ملکوں کے سفر پر پابندی عائد کردی

شیئر کریں

ویب ڈسک: افریقی ممالک میں کورونا وباء کا نیا اور مزید مہلک "اومی کرون” نامی ویرینٹ سامنے آگیا ہے، جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے 7 ملکوں کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔

کورونا کی نئی قسم او می کیرون کے پھیلنے کا خدشے کے پیش نظر ‏این سی او سی نے جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ سمیت 7ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان ملکوں سے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ مسافروں پر مکمل پابندی ہوگی۔

‏این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں والے ممالک میں ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ، موزبیق، نمیبیا، لیسوتھو اور بوٹسوانا شامل ہیں، جبکہ ایسواتینی پر بھی سفری پابندی عائد کردی ہے۔

‏پاکستانی مسافروں کو ہنگامی صورتحال میں پروٹوکول کے تحت 5 دسمبر تک سفر کی اجازت ہوگی، این سی اوسی نے ‏نوٹی فکیشن میں واضح ہدایت کی ہیں کہ مسافروں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ، منفی پی سی آر اور ریپڈ ٹیسٹ رپورٹ درکار ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏منفی رپورٹ والے مسافروں کو 3 روز کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا، ‏مذکورہ ممالک میں پھنسے پاکستانی 5 دسمبر تک سفری پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

‏خیال رہے کہ این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ سفری پابندیوں سے مستثنیٰ مسافروں پر ہیلتھ پروٹوکول کا اطلاق لازمی ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button