
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان:
سرمایہ کاروں کو مانیٹری پالیسی کمیٹی سے توقعات!
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا،
کیونکہ سرمایہ کار آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں کمی کی
توقعات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے کاروبار کے آغاز میں ہی 1,40,000 کے
قریب ٹریڈنگ کی، جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان واضح ہوا۔
صبح 9 بجکر 35 منٹ پر، یہ انڈیکس 780.79 پوائنٹس یا 0.56 فیصد اضافے کے ساتھ 1,39,988 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ کے اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان رہا، جن میں
آٹوموبائل
کمرشل بینک
آئل اینڈ گیس
او ایم سیز
اور ریفائنریز شامل ہیں۔
انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے اسٹاکس جیسے
پی آر ایل
اے آر ایل
ماری
او جی ڈی سی
پی پی ایل
پی او ایل
پی ایس او
ایس ایس جی سی
اور ایس این جی پی ایل مثبت زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔
پچھلے ہفتے مارکیٹ کی سمت معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ رہی، مگر مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی،
کیونکہ سرمایہ کاروں نے معاشی اشارے، متوقع مانیٹری ایزنگ اور کمپنیوں کی آمدنی کا جائزہ لیا۔
ہفتہ وار بنیاد پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے 610 پوائنٹس یا 0.44 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,39,207 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اس ہفتے لانچ کیا جائیگا