تازہ ترینرجحانصحت

ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے

شیئر کریں

ملک بھر میں پولیو کے نئے کیسز کی تصدیق!

حفاظتی ویکسین کی اہمیت پر زور!

ملک میں حالیہ دنوں میں پولیو کے تین نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق،

خیبرپختونخوا میں دو اور سندھ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یہ کیسز شمالی وزیرستان
لکی مروت
اور عمرکوٹ سے رپورٹ ہوئے ہیں،

جس کے بعد 2025 میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔

ادارے کے مطابق،

پولیو وائرس کمزور قوتِ مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے، اور ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچے

نہ صرف اپنے لیے بلکہ معاشرے کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

اس لیے والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

مزید برآں، پیدائش سے 15 ماہ کے عمر کے بچوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس

بروقت مکمل کریں تاکہ پولیو اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیے:

گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

آلودگی, پلاسٹک ایکسپوژر اور خراب غذا، نوجوانوں میں کینسر کی بڑی وجوہات

خیبرپختونخوا: رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button