تازہ ترینرجحانکھیل

پاک بحریہ نے قومی ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر فخر زمان کو لیفٹننٹ کا اعزازی رینک دے دیا

شیئر کریں

کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے وابستگی کی بنیاد پر کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ کے اعزازی لیفٹیننٹ کا رینک سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان پاک بحریہ کے سابق سروس مین ہیں۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 2007 میں بطور سیلر شمولیت اختیار کی۔

قومی ٹیم کے بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فخرزمان نے کئی مقابلوں میں پاک بحریہ کی بہترین نمائندگی کی اور پاک بحریہ کے لیے کئی اعزازات بھی حاصل کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اس چمکتے ستارے فخر زمان کو اُن کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے سندِ تحسین بھی دی گئی۔

فخرزمان نے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ بھی 2012میں پاکستان نیوی کے پلیٹ فارم سے کھیلا اور آسٹریلیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ 2012 میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button