پاکستانتازہ ترینرجحان

کے الیکٹرک کے سربراہ گورنر ہاؤس میں طلب

گورنر سندھ کا شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار، اسی ای او کے الیکٹرک کی گورنر ہاﺅس میں طلبی

شیئر کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر اسی سی او کے الیکٹرک مونس علوی کو گورنر ہاﺅس میں طلب کیا۔

انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہدایت جاری کیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک کے سربراہ مونس علوی کو ہدایت دی کے شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورتحال کو بہتر بنانے اور کے الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بھی سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو موقع پر ہی شہر میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button