وزیراعظم شہبازشریف نے "اڑان پاکستان” پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر پروگرام کا لوگو
اور کتاب بھی متعارف کروائی گئی۔
افتتاحی تقریب میں نمائندوں کی شرکت
اسلام آباد: افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر خیبر پختونخوا اور ملک کے چاروں صوبوں سے نمائندوں نے شرکت کی۔
اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
اڑان پاکستان افتتاح اور وزیراعظم کا
خطاب
تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی باضابطہ رونمائی کی گئی۔
اڑان پاکستان کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ "اڑان پاکستان کا بنیادی مقصد برآمدات پر مبنی ترقی حاصل کرنا ہے۔
” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام حاصل کر لیا گیا ہے اور اب ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق لے کر آگے بڑھنا ہے۔ وزیر اعظم نے پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر ان کے اختیار میں ہو تو وہ ٹیکسوں میں کمی کریں تاکہ ٹیکس چوری میں کمی لا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اہداف کے حصول کے لیے سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہنگامے ہوتے ہیں، جو معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ "معیشت کا پہیہ رکنے کی صورت میں ایک دن میں 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔”
شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ 9 ماہ میں انہیں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، مگر وہ میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس کی خاطر بہت محنت کی گئی۔
آئی ایم ایف پروگرام
آئی ایم ایف کے پروگرام کے لیے خطوط لکھے گئے تھے جن میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ لیکن اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری مل گئی۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔