پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ کی جگہ تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 10 ڈرافٹنگ تقریب
ذرائع کے مطابق، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر سے لاہور منتقل کرنے کا امکان ہے۔
اس تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ گوادر میں ڈرافٹنگ فلائٹس کے وقت پر نہ پہنچنے، ہوٹلنگ اور لاجسٹک مسائل درپیش ہیں۔
دوسری جانب، براڈکاسٹرز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرافٹنگ کا یہ موقع لاہور میں منعقد کیا جائے گا، مگر اس کی سرکاری تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کی جائے گی۔
مزید یہ کہ بعض فرنچائزز نے گوادر میں جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ 3 جنوری تک حتمی فیصلہ کرے گی، جبکہ مینجمنٹ نے فرنچائزز کو زبانی پیغام بھی پہنچایا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔