
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، آئندہ 15 دن کے لیے نئی قیمتیں نافذ:
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
اس ضمن میں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،
جس کے بعد اس کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح،
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،
جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق،
یہ نئے نرخ آج (یکم جولائی) سے فوری طور پر لاگو ہوں گے اور یہ قیمتیں آئندہ پندرہ دن تک برقرار رہیں گی۔
اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کر دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی ڈیٹا سینٹر کراچی میں لانچ
یکم جولائی سے ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس 3 روز کیلئے معطل ہوں گے
فنانس بل پارلیمنٹ میں آسانی سے منظور
ایشیا کپ 10 ستمبر سے شروع کیے جانے کا امکان
سپریم کورٹ، پاکستان تحریکِ انصاف مخصوص نشستوں کے لیے نااہل قرار