
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز نئے مالی سال 2025-26 میں اعتماد اور مثبت رجحان کے ساتھ:
نئی بلند سطح پر بند ہونے کااعلان:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے مالی سال 2025-26 کا آغاز زبردست اعتماد اور امید کے ساتھ کیا ہے۔
مارکیٹ کے روزانہ کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،
جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس نے دن کے دوران نئی بلند ترین سطح کو چھوا۔
کاروباری روز کے اختتام پر، کے ایس ای-100 انڈیکس 128,199.42 پوائنٹس پر بند ہوا،
جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2,572.11 پوائنٹس یا 2.05 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اہم شعبوں میں زبردست خریداری:
مارکیٹ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھتی رہی۔
خاص طور پر
گاڑیوں کی اسمبلنگ
کمرشل بینکنگ
تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں
اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں میں بھاری خریداری دیکھی گئی۔
نمایاں اسٹاکس کی کارکردگی:
ماری
حبکو
ایم ای بی ایل
ایم سی بی
پی او ایل
پی آر ایل
اور این بی پی جیسے اہم حصص رکھنے والے اسٹاکس بھی مثبت زون میں رہے،
جنہوں نے مارکیٹ کی مجموعی تیزی میں حصہ ڈالا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی بجٹ میں وضاحتی اقدامات اور سود کی شرح میں کمی کا نتیجہ ہے۔
سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز کا مؤقف:
سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز، محمد سہیل کے مطابق، یہ رجحان مقامی سرمایہ کاروں کو
شیئر مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، جس سے ملکی معیشت کو مضبوطی مل رہی ہے۔