
عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ!
پاکستان میں بھی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 33 امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3480 ڈالر فی اونس تک جاپہنچا ہے۔
اس کے نتیجے میں، مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ہوا ہے،
جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح،
دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ، سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 400
روپے کی سطح پر پہنچی تھی۔ دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے،
جس کے نتیجے میں اس کی فی تولہ قیمت 101 روپے کے اضافے کے بعد 4303 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیے:
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس پر بند
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 800 ہوگئی، 2,800 زخمی