بزنستازہ ترینرجحان

بارشوں کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر عوام کا اعتماد

شیئر کریں

کراچی: کراچی میں دو روز سے مسلسل بارش کے دوران شہر بھر میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی پر صارفین کی جانب سے کے الیکٹرک (کے ای) کی زبردست تعریف کی گئی ہے۔ صارفین نے کے ای کی مسلسل خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تکنیکی ٹیم کے کردار کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے کے الیکٹرک کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاور یوٹیلیٹی اسی طرح خدمات کی فراہمی جاری رکھے تو یقینی طور پر کے ای اور کراچی کے عوام کے مابین پائے جانے والے اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک صارف نے پاور یوٹیلیٹی مینجمنٹ اور اس کی ٹیکنیکل ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران صارفین کے سوالات اور شکایات کو نہ صرف سنا گیا بلکہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں ان شکایت کو دور کرنے کے لیے مسلسل کوشاں بھی رہیں۔

پورے کراچی سے صارفین نے گزشتہ رات بارش کے دوران شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر کے الیکٹرک اسٹاف اور پوری ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔صارفین نے توقع ظاہر کی کہ پاور یوٹیلیٹی مستقبل میں بھی شہر کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے اسی طرح کا رویہ اختیار کرے گا۔

مزید برآں ، کے الیکٹرک اپنی ہیلپ لائن 118 اور دیگر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بارش کے دوران صارفین کی مدد کرنے کے لیے پُرعزم اور تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button