پاکستانتازہ ترینرجحان

9 مئی فسادات ، 19 مجرموں کی سزائیں معاف ، آئی ایس پی آر

سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، آئی ایس پی آر

Spread the love

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر بیان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران، مختلف مجرموں نے رحم اور معافی کی درخواستیں دائر کیں۔

اس عمل کے تحت، مجموعی طور پر 67 مجرموں نے ایسی درخواستیں پیش کیں۔

بیان میں وضاحت کی گئی کہ 48 درخواست دینے والوں کی پٹیشنز قانونی کارروائی کے لیے "کورٹس آف اپیل” میں بھیجی گئی جبکہ 19 مجرموں کی درخواستیں انسانی بنیادوں پر منظور کر لی گئیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ باقی رحم کی درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جن 19 مجرموں کی سزائیں معاف کی گئی ہیں، ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

1. محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
2. سمیع اللہ ولد میرداد خان
3. لئیق احمد ولد منظور احمد
4. امجد علی ولد منظور احمد
5. یاسر نواز ولد امیر نواز خان
6. سعیعد عالم ولد معاذاللہ خان
7. زاہد خان ولد محمد نبی
8. محمد سلیمان ولد سعیعد غنی جان
9. حمزہ شریف ولد محمد اعظم
10. محمد سلمان ولد زاہد نثار
11. اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
12. محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
13. سفیان ادریس ولد ادریس احمد
14. منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
15. محمد احمد ولد محمد نذیر
16. محمد نواز ولد عبدالصمد
17. محمد علی ولد محمد بوٹا
18. محمد بلاول ولد منظور حسین
19. محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ان مجرموں کو قانونی کارروائی کے مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جائے گا اور دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور اپنے قانونی حقوق استعمال کرنے کا حق محفوظ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سزاؤں کی معافی انصاف کے نظام کی مضبوطی اور شفافیت کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ نظام انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے۔

اپریل 2024 میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید 20 مجرمان کی رہائی کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button