بزنسپاکستانرجحان

موبی لنک بینک کی ترقی پر ویون گروپ کا اعتماد اور 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

سرمایہ کاری بینک کی ترقیاتی اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی

Spread the love

کراچ: عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ (VEON GROUP) نے پاکستان کے مائیکروفنانس سیکٹر اور موبی لنک بینک کی ترقی پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بینک کے ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے 15 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

یہ سرمایہ کاری بینک کو مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے، اسلامی بینکاری کی خدمات متعارف کرانے کے مواقع کا جائزہ لینے اور جدید، مستقبل کے مطابق ڈیجیٹل بینکنگ کے سفر کو تیز کرنے میں مدد دے گی۔

موبی لنک بینک پاکستان

موبی لنک بینک، جو پاکستان کا ایک معروف ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک ہے، مالی شمولیت کی ترویج اور اپنے مختلف صارفین کی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ سرمایہ کاری اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستانی بینکاری نظام ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے نتیجے میں اقتصادی استحکام اور ترقی کے نئے مواقع پید اہو رہے ہیں۔

موبی لنک بینک اس سرمایہ کاری کو اپنے آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے، اپنی رسائی کو مزید وسیع کرنے، اور اپنے صارفین کے لیے جدید ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کی ترقی میں استعمال کرے گا۔

بینک خاص طور پر وہ افراد اور کاروبار جو بینکاری خدمات سے محروم ہیں، کے لیے مالی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، تاکہ اقتصادی اور سماجی ترقی میں کردار ادا کیا جا سکے۔

ویون گروپ پاکستان

ویون گروپ کی جانب سے کی جانے والی یہ سرمایہ
کاری نیے ٹیکنالوجی کی ترقی اور پاکستان کے مالیاتی نظام میں بہتری کے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔

موبی لنک بینک کے چیئرمین اور جاز کے سی ای او، عامر ابراہیم نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری بینک کے وژن اور ترقی کی صلاحیتوں پر ویون کے اعتماد کا مظہر ہے، جس سے بینک اپنے مالیاتی خدمات میں مزید تنوع پیدا کرے گا۔

موبی لنک بینک سی ای او کا بیان

موبی لنک بینک کے قائم مقام سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری بینک کی فِن ٹیک کے شعبے میں قائدانہ حیثیت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

پاکستان کی معیشت کی بحالی اور بینکاری صنعت میں متوقع سرگرمی کے ساتھ، یہ سرمایہ کاری بینک کے ترقیاتی مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ویون کی یہ نئی سرمایہ کاری موبی لنک بینک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی، جو مالی شمولیت اور سماجی ترقی کی سمت میں پیش رفت کی راہ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

20 ملین سے زائد ماہانہ فعال صارفین اور 400,000 سے زائد ٹچ پوائنٹس کے ساتھ، بینک مالی شمولیت، تکنیکی جدت، اور صارفین کی بہتری کے علاوہ سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button