تازہ ترینرجحانکھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

شیئر کریں

نیوزی لینڈ کی شاندار فتح:

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 84 رنز سے شکست دی،

جس کے نتیجے میں کیوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

اس سے قبل، نیوزی لینڈ نے T20 سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم کا مایوس کن آغاز:

ہیملٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں، پاکستان نے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انتہائی مایوس کن آغاز کیا،

جہاں 32 رنز پر ہی گرین شرٹس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی:

اوپنر عبداللہ شفیق صرف 11 گیندوں پر ایک رن بنا کر واپس چلے گئے، جبکہ بابراعظم نے 3 گیندوں پر صرف ایک رن بنایا۔

امام الحق 3 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان نے 27 گیندوں پر صرف 5 رنز سکور کیے،

جبکہ سلمان آغا کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی اور وہ 9 رنز ہی بنا سکے۔

باقی کھلاڑیوں میں
طیب طاہر 13،
محمد وسیم 1،
عاکف جاوید 8
اور حارث رؤف 3 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے گرین شرٹس کی طرف سے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے، جبکہ نسیم شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیپ کا فیصلہ اور کیوی اننگز:

محمد رضوان نے ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کا انتخاب کیا، کیونکہ ابر آلود موسم اور گرین وکٹیں بولرز کے لیے موزوں ثابت ہو رہی تھیں۔

کیوی ٹیم نے محمد رضوان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

کیوی اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 54 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اسی اسکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر واپس چلے گئے۔

اس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے کا سلسلہ جاری رہا،

لیکن ساتویں نمبر پر مچل کی شاندار بیٹنگ نے 78 گیندوں پر

99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ ٹیم کو بڑا ہدف کی راہ ہموار کی۔

دیگر بلے بازوں کی کارکردگی:

پاکستانی نژاد محمد عباس نے 41 رنز بنا کر دوسری نمایاں کارکردگی دکھائی۔

دیگر کھلاڑیوں میں
ریس ماریو 18،
نک کیلی 31،
ہنری نکولس 22،
ڈیرل مچل 18،
کپتان مائیکل بریس ویل 17،
نیتھن اسمتھ 8
اور بین سیئرز کی کارکردگی بھی متاثر کن نہر ہی رہی۔

پاکستان کی باؤلنگ اور اضافی رنز:

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عاکف جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس نے 32 اضافی رنز دیے، جن میں 20 وائڈ بالز شامل تھیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button