تازہ تریندنیارجحان
Trending

امریکی صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران سوگئے

شیئر کریں

لندن: اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے آنکھیں بند کرکے نیند کے مزے لینے لگے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگا دیا گیا ہے تاہم تقریب کے دوران ایک موقع پر معاون نے آکر امریکی صدر سے کچھ کہا جس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں لیکن نیند اتنی گہری تھی کہ بائیڈن بدستور نیند سے جھولتے رہے۔

اس موقع پر تقریر کے لیے جاتے ہوئے برطانیوی شہزادہ چارلس اسٹیج پر لڑکھڑا گئے تھے جس پر ہال میں موجود شرکاء شہرادہ چارلس کے لیے شدید فکر مند ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔

تاہم موسمیاتی کانفرنس میں تقریباً 200 ممالک کے وفود شریک ہیں جس میں چینی صدر کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button