بزنستازہ ترینرجحان

نیشنل بینک اور سندھ ایریگیٹڈ ایگری کلچر کے درمیان معاہدہ دستخط

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور سندھ ایریگیٹڈ ایگری کلچر پروڈکٹیویٹی انہاسمنٹ پراجیکٹ (SIAPEP)، حکومت سندھ نے کراچی میں اظہار آمادگی کے خط(لیٹر آف انٹنٹ) پردستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے ہائی ایفیشنسی ایری گیشن سسٹم (ایچ ای آئی ایس) کے فروغ اور پانی کے موثر استعمال اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹیکنالوجیز کی ترقی کیلئے اشتراک کریں گے۔

ایس آئی اے پی ای پی (SIAPEP)ایچ ای آئی ایس کی تنصیب پر آنے والی لاگت کی ساٹھ فیصد کی شرح پر اہل کسانوں کو مالی اعانت فراہم کررہا ہے جبکہ ایچ ای آئی ایس کی باقی چالیس فیصد لاگت کسان ادا کرے گا۔

اس سلسلے میں این بی پی اور ایس آئی اے پی ای پی(SIAPEP) نے اہل اور ضرورت مند کسانوں کو مالی سہولت فراہم کرنے کیلئے اشتراک کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ایچ ای آئی ایس کو فروغ دیا جاسکے۔

این بی پی اور ایس آئی اے پی ای پی (SIAPEP)زراعت کے بہترین طریقے اختیار کرکے کسانوں کی استعدادکار میں اضافہ پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ پانی کے موثر استعمال اور فصلوں کی زیادہ پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔

کسانوں کی مالی خواندگی کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو مالی رسائی حاصل ہو جس سے وہ فصلوں کی پیداوار اور منافع میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کو اختیار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button