بزنستازہ ترین
Trending

سونا 600 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 5 ہزار 400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

Spread the love

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 کیرٹ سونے کے نرخ میں 600 سو روپے کی کمی ہوئی 1 لاکھ 5 ہزار 4 سو روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

24 کیرٹ 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 514 روپے کی کمی ہوئی 90 ہزار 3 سو 64 روپے کا ہوگیا۔

22 کیرٹ 10 گرام سونے کا نرخ 82 ہزار 8 سو 33 روہے پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کسی ردوبدل کے بغیر 17 سو 31 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا، چاندی بھی 13 سو 60 روپے فی تولہ پر مستحکم ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مستقل اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، ایک موقع پر 2800 سو روپے کی کمی کے بعد سونا 1 لاکھ 2 ہزار پتک گیا جس کے اگلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button