تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان
Trending

واٹس ایپ کی دنیا بھر میں سروس معطل، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بھی متاثر

شیئر کریں

کراچی: سماجی رابطے سب سے بڑا نیٹ ورک واٹس ایپ کے سروسز دنیا بھر میں اچانک معطل ہوگئی ہے، جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس بھی مثاثر ہوگئی ہیں جس کے بعد #Whatsapp ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سروسز کی بندش پر کوئی تسلی بخش بیان سامنے نہیں آیا ہے اور سروسز تاحال معطل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام اچانک دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز معطل ہوگئیں، جس پر فیس بک انتطامیہ تاحال کوئی وضاحت دینے میں مکمل طور پر گریزاں ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضرور کوئی غلطی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سروس بند ہوئی ہیں۔

فیس بک کی انتظامیہ نے صارفین کو اطمنان رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ رہیں جلد نیٹ ورک بحال کردیا جائے گا، انتطامیہ واٹس ایپ سروسز جلد از جلد بحال کرنے کے لیے سرگرام ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی واٹس ایپ سروس بند ہیں اور فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز بھی ڈاؤن ہونے کے باعث صارفین جو آن لائن کاروبار کرتے ہیں ان کو نجی اور تجارتی امور سر انجام دینے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

فیس بک انتظامیہ ایک مرتبہ پھر تینوں سروسز کی معطلی پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button