ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں حالیہ ہفتے 0.26 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
ادارہ شماریات رپورٹ
ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، پچھلے ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.08 فیصد سے کم ہو کر 3.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دال چنا کی قیمتوں میں 0.34 فیصد، دال ماش میں 0.05 فیصد، ایل پی جی میں 0.18 فیصد، آلو میں 5.59 فیصد، انڈوں میں 0.23 فیصد۔
بجلی کی قیمتوں میں 7.48 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 13.48 فیصد، لہسن میں 0.21 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.09 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.08 فیصد، چینی میں 0.95 فیصد، گڑ میں 0.58 فیصد، پیاز میں 4.93 فیصد، چکن میں 10.28 فیصد، کیلے میں 1.68 فیصد، ڈیزل میں 1.18 فیصد، پیٹرول میں 0.21 فیصد، جلانے والی لکڑی میں 0.55 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 0.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔