تازہ ترینرجحانصحت

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی، کووڈ سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں 33 ویں نمبر آگیا

شیئر کریں

اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے.

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں مریضوں کے اعتبار مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 33 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 515 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وباء سے مقابلہ کرتے ہوئے مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 340 مریض اس وباء سے شفایاب ہو گئے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 16 فیصد پر آگئی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 507 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button