تازہ ترینرجحانسائنس

امریکی کمپنی کا مون لینڈر مشن چاند پر اتر گیا

شیئر کریں

چاند پر پہلی کامیاب کمرشل لینڈنگ:

ٹیکساس، امریکا:

ایک امریکی کمپنی نے چاند پر اپنی پہلی کامیاب کمرشل لینڈنگ مکمل کر لی ہے۔

فائر فلائی ایرو اسپیس نامی اس کمپنی نے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے ‘بلیو گھوسٹ’ مشن بھیجا،

جس نے چاند پر اتوار کے روز اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔

اہم اعلان:

بلیو گھوسٹ کے چیف انجینئر، ول کوگن، نے لینڈنگ کے لائیو اسٹریم کے دوران کہا کہ "ہم چاند پر ہیں۔”

ان کے اس اعلان کے بعد، مشن کنٹرول روم میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔

مشہور خلاباز کا تبصرہ:

امریکی خلاباز بزم الڈرین نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بلیو گھوسٹ کی کامیابی کی خبر دی۔

یہ واقعہ کمرشل کمپنیوں کی چاند پر اترنے کی کوششوں کی تازہ ترین مثال ہے

حالانکہ ماضی میں کوئی بھی کمپنی اس طرح کی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

ماضی کی کوششیں:

ہیوسٹن میں واقع انٹیوٹیو مشینز نے پچھلے سال چاند کی سطح پر ایک کمرشل مشن کی شروعات کی تھی،

لیکن ان کا جہاز چاند کے جنوبی قطب کے قریب پہنچ کر کام کرنا بند کر گیا تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button