تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل

ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان کی فنکاروں کو قانونی کرروایی کی دھمکی

شیئر کریں

نادیہ خان کا سخت پیغام، ذاتی حملوں پر قانونی کارروائی کی دھمکی:

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے ان فنکاروں اور اینکرز کو واضح خبردار کیا ہے جو ان پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کرتے رہے ہیں۔

نادیہ خان نے کہا ہے کہ

اگر آئندہ کسی نے بھی ان کے خلاف ذاتی حملہ کیا، تو وہ قانونی چارہ جوئی کا سہارا لیں گی!

نادیہ خان نے اپنے سفر کی شروعات بطور اداکارہ کی، مگر اصل شہرت انہیں مارننگ شوز کے ذریعے ملی،

جہاں وہ خواتین کے لیے خاص پروگرامز کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

ان کے شو کو عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات کی بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں متعدد فنکاروں جیسے
فیصل قریشی
ثروت گیلانی
بہروز سبزواری
اور یاسر حسین نے اس شو پر تنقید کی،

جبکہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس تنقید کے بعد، نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں واضح کیا کہ اب وہ برداشت کرنے کا

سلسلہ ختم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ان پر ذاتی حملہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گی،

جس میں کریمنل اور سول ڈیفیمیشن سمیت پیکا قوانین کا استعمال شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اخلاقیات کو پیسے اور شہرت کے لیے قربان کرتے ہیں، انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نادیہ خان نے یہ بھی بتایا کہ یہ ان کی آخری وارننگ ہے اور آئندہ کسی بھی ذاتی حملے کی صورت میں
نتائج بہت سنگین ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد صارفین کی رائے مختلف دیکھنے میں آئی ہے، کچھ ان کے اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں،

جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں تنقید برداشت کرنی چاہیے تھی، جیسا کہ وہ دوسروں پر کرتے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button