تازہ ترینرجحانصحت

کریم کا کیپٹن اور عملہ کی ویکسینیشن کیلئے حکومت سے اشتراک

شیئر کریں

کراچی: مشرق وسطی اور پاکستان کی معروف سپر ایپ کریم نے اسلام آباد کی انتظامیہ اور حکومت سندھ کے ساتھ شراکت سے کیپٹن، ملازمین ان کے اہل خانہ اور شہریوں کے لئے کراچی اور اسلام آباد کے دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کیمپ قائم کردیا۔

اس موقع پر کریم پاکستان کے کنٹری منیجر ذیشان حسیب بیگ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور حکومت کے مشکور ہیں جن کے اشتراک سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا میں کریم کے تمام کیپٹن، عملہ اور صارفین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں اور اس وباء کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم سب مل کر ہی اس جان لیوا وباء کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

کریم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے کہ تمام کیپٹن اور عملہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں بلکہ حکومت کے تعین کردہ تمام گائیڈ لائنز اور ایس او پیز پر عمل کریں، اس کے ساتھ ہی تمام صارفین سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمیشہ ان پر عملدرآمد کریں۔

کریم نے سال کے آغاز پر اپنی سپر ایپ میں گیٹ ویکسینیٹڈ کا ٹول متعارف کرایا تھا جس سے صارفین با آسانی نزدیکی ویکسی نیشن سینٹر کیلئے رائیڈ بک کرا کر ٹریفک اور پارکنگ کے جھنجٹ سے بچ سکتے ہیں۔

اس ٹول میں حکومتی انتظامیہ کے آفیشل ذرائع سے فراہم کردہ ملک بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز، ان کے اوقات کار، ویکسین لگوانے کی اہلیت اور سینٹر کی جگہ سمیت تمام معلومات موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button