پاکستانتازہ ترینرجحان

سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

Spread the love

اسلام آباد: سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اور کےالیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حکم جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کےالیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ خبر کے مطابق، یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لئے یہ رعایت نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فراہم کی گئی، جبکہ کےالیکٹرک کے صارفین کے لئے اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اتھارٹی نے بتایا ہے کہ یہ ریلیف صارفین کو جنوری کے بجلی بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button