اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات
وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 میں مرکزی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 366 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق قرضوں میں مزید اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی سے نومبر 2024 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 1 ہزار 452 ارب روپے جبکہ صرف نومبر کے مہینے میں یہ قرضے 1 ہزار 252 ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک رپورٹ
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 سے نومبر 2024 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 975 ارب روپے کا زبردست اضافہ ریکارڈ ہوا۔
نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کی کل مقدار 70 ہزار 366 ارب روپے رہی، جس میں مقامی قرضے 48 ہزار 585 ارب روپے اور بیرونی قرضے 21 ہزار 780 ارب روپے شامل ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔