’200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں‘؛ نعمان اعجاز بجلی کے بڑھتے نرخوں پر برہم

مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر معروف اداکار نعمان اعجاز کااظہارِ تشویش:
پاکستان میں بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے حوالے سے جاری سیاسی اور معاشی بحران کے دوران،
معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ بجلی نرخوں پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 200 یونٹس والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، کیونکہ یہ نظام عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔
ملک میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔
گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے گھومتی ہیں اور ہر بل کے ساتھ سوال یہی جنم لیتا ہے کہ کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
حال ہی میں نیپرا نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا،
جس کے مطابق
ایک سے 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 10.54 روپے 101 سے 200 یونٹس کے لیے 13 روپے فی یونٹ،
اور 200 سے زائد یونٹس پر نرخ 22.44 سے 47.69 روپے کے درمیان مقرر کیے گئے ہیں۔
نعمان اعجاز نے اس صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی میں عوام میٹر کے طرف دیکھتی ہے،
سورج کی طرف، یا پھر اپنے بچوں کی طرف، مگر کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس 200 یونٹس کے جال کو ختم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے،
کیونکہ یہ نظام غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ نرخ حکومت کی منظوری کے بعد نافذ کیے جائیں گے،
مگر عوام پہلے ہی مہنگائی اور طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ نعمان اعجاز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے،
اور شہریوں کی آواز بن چکی ہے، جو اس مہنگائی کے دور میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور مشکلات سے لڑ رہے ہیں۔