Uncategorizedتازہ تریندنیارجحان

چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شمولیت

شیئر کریں

اسلام آباد: پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال پاک بحریہ نے بڑا سنگ میل طے کرلیا، پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے۔ یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چین میں پاکستانی سفیر معین الحق کا کہنا پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری سے پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستانی سفیر معین الحق نے مزید کہا کہ اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button