
پاکستان کے خلاف بھارتی دعوے: ایئر چیف کا پاکستان کے 6 طیارے تباہ کرنے کا الزام!
بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے
پاکستان کی فضائی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود 6 بھارتی جہازوں کو تباہ کیا ہے، جن میں سے 5 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر دشمن کے طیاروں کو ختم کیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تقریباً چار ماہ قبل 7 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان
فضائی جنگ ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے دونوں طرف سے مختلف بیانات آتے رہے ہیں۔
پاکستان نے اُس روز بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ان کی تفصیلات جاری کی تھیں،
جن کی تصدیق بھارتی میڈیا اور فوجی ذرائع نے بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ،
پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں کی کمیونیکیشن بھی ہیک کی تھی جس سے کاک پٹ میں ہونے والی
گفتگو بھی سننے کو ملی تھی۔ دوسری جانب، بھارت نے اب تک اس دعوے کی تصدیق کے لیے کوئی قابلِ
اعتماد ثبوت فراہم نہیں کیا ہے، اور یہ دعویٰ بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا
ہے جب بھارت عالمی سطح پر اپنی فوجی کارروائیوں کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔