تازہ تریندنیارجحان

امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان ، نظام زندگی مفلوج، سینکڑوں پروازیں متاثر

Spread the love

واشنگٹن: امریکا کی مشرقی و جنوبی ریاستوں میں برف کا طوفان، نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان سے تباہی

ورجینیا، انڈیانا، کنساس اور کینٹکی میں پیش آنے والے متعدد ٹریفک حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

میزوری اور کنساس میں ہونے والے ان واقعات کے دوران کنساس سٹی میں برفباری کا 32 سال قدیم ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ٹیکساس میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔

دو لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، جبکہ 2000 سے زیادہ پروازیں منسوخ اور 9000 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

برفباری کی شدت کی وجہ سے تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند کر دیے گئے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی شدید برفباری ہوئی۔

جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ مکمل طور پر بند ہو گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ مانچسٹر آنے والی کچھ پروازیں برمنگھم بھیج دی گئیں۔

تمام پروازیں منسوخ

جمعہ کے روز طوفان سے 2800 سےزائد پروازیں منسوخ یا متاثرہوئی، اٹلانٹا کے ایئرپورٹ پر518 پروازیں منسوخ، 305 تاخیر کاشکار ہوئیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button