برٹش کونسل کا جینڈر ایکولوجی گرانٹس کے فاتحین کا اعلان

کراچی: 30 ہزار تک پاونڈ مالیت کی پانچ گرانٹس ان منصوبوں کی ترقی اور تکمیل میں معاونت کریں گی جو خواتین، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹ پر مرکوز جنڈر ایکولوجی کے پروگرام میں حصہ ڈالتے ہیں۔
برٹیش کونسل ،پاکستان/یو کے: نیو پرسپیکٹیو’کے حصے کے طور پر آج اپنے جینڈر ایکولوجی گرانٹ پروگرام کے فاتحین کا اعلان کردیا ہے۔ جنڈر ایکولوجی کے گرانٹس اکتوبر-نومبر 2022 تک درخواستوں کے حصول کیلئے کھلے تھے اور ہر ایک کے لیے £30,000 مالیت کے گرانٹس کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ ان منصوبوں کی ترقی اور تکمیل میں تعاون کیا جاسکے جو جینڈر ایکولوجی کے پروگرام میں حصہ ڈالتے ہیں، جو خواتین، موسمیاتی تبدیلی اور فنون لطیفہ کو ایکسپلور کرتا ہے۔ گرانٹس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کی حمایت کرتی ہیں جس کی تجویز پاکستان کی قیادت نے دی۔
پانچ جیتنے والے گرانٹس مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ دی وے وی ایٹ بائے ایس او سی فلمز اور لیگیسی ویسٹ مڈلینڈز ۔
2۔ بریکنگ دی ویوز: ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان اور فلم لندن کی طرف سے انڈس ڈیلٹا سے خواتین کی کہانیاں
3۔ انڈر سٹینڈنگ انڈیگوس تھیوری اون دی اینوائرمنٹ تھرو دی فی میل لینز بائے ماروی مظہر اینڈ ایسوسی ایٹس اور یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر
4۔ دی ریور ڈاٹر۔ ایک کثیر لسانی تھیٹر میوزیکل بائے آل فار ون کمیونیکیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ اورانسانی کلچر کلب لمیٹڈ
5۔ پرما کلچر گارڈنز آف ریسیلینس بائے اپنا کم اور ایڈریئنز کرافٹ
برٹش کونسل پاکستان کی ہیڈ آف آرٹس لیلیٰ جمیل نے کہا۔ پانچ جیتنے والی گرانٹس پاکستان اور برطانیہ کے بہترین تعاون کی نمائندگی کرتی ہیں اور کچھ انتہائی انو ویٹیو آئیڈیاز پیش کرتی ہیں۔
ایک ورچوئل ‘میوزیم آف فوڈ’ سے لے کر تھیٹر میوزیکل اور کمیونٹی کچن تک جہاں پرما کلچر کی تعلیم دی جاتی ہے، پلیٹ فارمز اور آئیڈیاز کا ایک حقیقی تنوع ہے اور میں ان پروجیکٹس کے شروع ہونے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی جنکا وسیع پیمانے پر اشتراک کیا جا سکے۔
موسمیاتی تبدیلی برٹش کونسل میں ہماری اہم ترجیحات میں سے ایک ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی فوری عالمی چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کو متاثر کرنا۔
فنکارانہ کی شمولیت کے ذریعے اس پراجیکٹس کا مقصد آب و ہوا کے مسائل سے بات چیت کرنا اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔
ماریہ افضل، ریجنل ہیڈ آف آرٹس، جنوبی ایشیا، برٹش کونسل نے کہا۔ جینڈر ایکولوجی گرانٹ ہمارے پاکستان/یو کے: نیو پرسپیکٹیو پروگرام کا آخری لیگیسی منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی 75ویں سالگرہ منائی۔
پروگرام کے ذریعے ہم 55 تنظیموں کے ساتھ شراکت کرنے، 31,000 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ آمنے سامنے اور پاکستان اور برطانیہ میں آن لائن، پرنٹ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن میڈیا کے ذریعے 80 ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
ہمارے کام کی سب سے بڑی وراثت وہ شراکت داری ہے جو ہم نے پاکستان اور برطانیہ کے ثقافت، تخلیقی اور تعلیم کے شعبوں کے درمیان کی ہیں اور وہ مواقع جو ہم پاکستان اور برطانیہ میں نوجوانوں کو فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے، خاص طور پر نوجوان خواتین اور لڑکیوں کو۔
تمام پراجیکٹس کی مزید تفصیلات آنے والے مہینوں میں شیئر کی جائیں گی جب وہ چل رہے ہوں گے۔