
لائف اسٹائل
کراچی میں ویمن ایمپاورنگ ایوارڈ 2022 کا انعقاد
کراچی کے مقامی بینکوئیٹ میں دعا میرج کنسلٹینسی اینڈ ٹرینگ اکیڈمی کی بانی شازیہ ظہیر نے ویمن ایمپاورنگ ایوارڈز 2022 کی شاندار تقریب منعقد کی۔
ویمن ایمپاورنگ ایوارڈ کی تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف میچ میکرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کی میزبانی محترمہ سیدہ ثوبیہ شاہ نے کی ، ایس ایس یو سندھ کی رضوانہ امجد اور بندھن انٹرنیشل گروپ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر رباب علی اور شیف سلمیٰ وسیم تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی اور تمام میچ میکرز کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ ظہیر نے تمام خواتین کو پیغام دیا کہ گھریلوں خواتین گھر بیٹھے میچ میکنگ کے شعبے کو اپنا کر اپنے معاشی حالات بہتر کرسکتی ہیں۔