
چیمپئنز ٹرافی: پی آئی اے مہمان ٹیموں کی خدمت کے لئے تیار
کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان خصوصی پروازوں کا انتظام
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) چیمپئنز ٹرافی کے دوران
بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی
پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر
ٹیموں کی ملک میں آمد و رفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پی آئی اے نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 9 خصوصی چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا بیان
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کے دوران مہمان ٹیموں کو
پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، کھلاڑیوں اور عملے کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے،
آرام دہ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔