بھارت میں کسانوں کا احتجاج: سابق بھارٹی کرکٹریووراج سنگھ کا والد کے بیان سے اظہارِ لاتعلقی

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے اپنے والد یوگ راج سنگھ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یووراج سنگھ کہا ہے کہ ان کے والد نے اپنی ذاتی حیثیت میں بیان دیا ہے۔
گزشتہ دنوں بھارت میں مودی سرکار کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، تاہم یوراج سنگھ کے والد یوگ راج سنگھ بھی اس احتجاج کے حامی ہیں۔ کسانوں کے اس احتجاج کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کسان برادری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے حکومت کی جانب سے دیے گئے اعزازات بھی واپس کرنا شروع کردیے ہیں۔
ایسے میں یوراج سنگھ کے والد کی جانب سے بھی بیان سامنے ا?یا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اپنے اعزازات واپس کردیں گے۔ یوگ راج سنگھ کے اس بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوراج سنگھ نے ایک بیان جاری کردیا جس میں انھوں نے والد کے بیان سے ہی اظہارِ لاتعلقی کیا۔ اپنے بیان میں ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ کسان کسی بھی قوم کی زندگی ہوتے ہیں، یقین ہے کہ حکومت اور کسانوں کے درمیان جاری پرامن بات چیت کے ذریعے حل ہوسکے۔
سابق بھارٹی کرکٹر یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ’سالگرہ خواہشات کو پوری کرنے کا ایک موقع ہوتے ہیں، تاہم یہاں اپنی سالگرہ منانے کے بجائے صرف یہ خواہش اور دعا ہے کہ حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت کا حل نکل جائے۔
اپنے بیان میں انھوں نے اپنے والد کی جانب سے دیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اپنے والد یوگ راج سنگھ کی جانب سے دیے گئے بیان پر دکھ اور افسوس ہے۔‘ انھوں نے اپنے فینز کے غصے سے بچنے کے لیے کہہ دیا کہ ’میں یہاں ایک چیز واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرے والد نے اپنی ذاتی حیثیت میں بیان دیا اور میرا نظریہ ان سے بالکل مختلف ہے۔
سیاسی حربہ استعمال کرتے ہوئے یووراج سنگھ نے کسانوں کی حمایت بھی کردی اور کہا کہ کسان صحیح چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت کو انھیں سننا چاہیے۔ یووراج نے اپنے ایوارڈز واپس نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں کے اعزازات حکومت کو واپس کرنے کے اقدام کی حمایت بھی کردی۔