لاہور: لاہور میں پی ڈی ایم کے پاور شو سے متعلق معاون خصوسی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے عوام قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لاہوروالوں نے آپ کو گریٹر اقبال پارک کے کونے میں دھکیل دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوسی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ لاہور کے عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کردیا ہے اور آپ نے جورنگ بازی کرنی تھی کرلی، اب قانون نے جو کرنا ہے وہ کریگا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جلسہ جلسہ آپ کہہ رہے تھے عوام نے آج آپ کا جلوس نکال دیا ہے، اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو کورونا کے حوالےکرکے یہ خود بیڑوں کے ظہرانے میں شریک ہوئے۔