معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا کار شکار، اسپتال منتقل

کراچی: ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے طبیعت کی ناسازی کے باعث کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا اور نتیجہ مثبت آنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب ساتھ ٹوئیٹر پر بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہنا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے طبعیت ناساز ہے جس کے بعد ٹیسٹ کراویا تو کورونا پازیٹو آگیا ہے.
السلام علیکم ورحمة الله
گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ،
اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamil— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020
مولانا نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوا ہوں جبکہ انہوں نےعوام سے دعاؤں کی درخواست ہے.
واضح رہے کہ ملک بھر کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اسی خدشہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی مسلسل عوام سے ہدایات دی جارہی ہیں۔