ارطغرل غازی کو نوسزباز پانچ لاکھ ڈالر کا چونا لگا گیا

لاہور : دنیا بھر میں ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے کردار سے اپنی شناخت بنانے والے معروف اداکارانگین التان کو پاکستانی نو سر باز کاشف ضمیر نامی فراڈیا نے 5 لاکھ ڈالر کا چونا لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ترک اداکار انگین التان پاکستان کے دورہ پرآئے ہوئے تھے جہاں انہیں ایک مبینہ طور پر چوہدری ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ترک اداکار سے دس لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا جبکہ انگین التان کو بطور ایڈوانس پانچ لاکھ ڈالر کی رقم ادا کردی گئی تھی. نجی کمپنی کی جانب سے ترک اداکار سے کیئے گئے وعدے کے مطابق بقایا رقم پاکستان آمد کے بعد ادا کرنی تھی جس کے بعد ہی انگین التان نے پاکستان آنے کا اعلان کیا.
اب تک کی معلومات کے مطابق ترک اداکارانگین التان سے یہ معاہدہ سیالکوٹ کے ایک کاشف ضمیر نامی نوسر بازکی جانب سے کیا گیا جوآج کل ٹک ٹاک پر سونے کے بھاری بھاری زیورات پہن کر ویڈیوز بنوانے کے حوالے سے خبروں میں آگیا ہے. اس نوسرباز نے ترکی واپسی سے قبل ترک اداکار کو یقین دلوایا کہ مذکورہ برانڈ کی جانب سے پانچ لاکھ ڈالر کی بقایا رقم کا چیک موصول ہوچکا ہے اور جلد ترکی پہنچنے پر انہیںبقایا رقم ادا کردی جائے گی لیکن فراڈیا اپنا کام کرگیا اور انگین التان کے ترکی پہنچ کر جب کاشف سے رابطہ کیا تو نوسرباز غائب ہوگیا۔
تاہم انگین التان نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا فراڈیا ہے اور اس سے قبل بھی اس کے خلاف نوسر بازی کے متعدد مقدمات درج ہیں.
یاد رہے کہ پاکستان میںمختصر قیام کے دوران کاشف کو مختلف تقریبات میں ترکی کے معروف اداکارانگین التان کے ہمراہ دیکھا گیا اور اس کا ترک اداکار کی وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کروانے کا انکشاف ہوا ہے. تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فراڈیئے کے بارے میں کسی کو معلومات اور نہ ہی کسی حساس ادارے نے ترک اداکار کے دورے سے قبل معلومات اکھٹا کیں یہاں تک کہ فراڈ کے بعد اب تک کسی ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث پاکستان کا نام دنیا بھر میں بدنام ہورہا ہے۔