تازہ تریندنیارجحان

ترکی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے 2 سال بعد سفیر نامزد کردیا

شیئر کریں

انقرہ: غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم اور حملوں کے ردعمل میں ترکی نے فوری طور پر اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلوالیا تھا جبکہ دو سال بعد دوبارہ ترکی کے سفیر کی اسرائیل میں تعیناتی کو امریکا کی نئی انتظامیہ سے بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے.

غیر ملکی خبر رساں ‌ادارے کے مطابق دو سال بعد ترکی نے اوفوک اولوتاش کو اسرائیل کے لیے اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے جبکہ متوقع طور پر ترک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیل کا تاحال ترکی میں اپنا نیا سفیر مقرر کرنے کا کوئی اعلان سامنے نہیں‌ آیا ہے.

ترک حکومت کی جانب سے دو سال بعد اسرائیل میں سفیر کی تعیناتی کے فیصلے کا مقصد اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے سمیت امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ سے تعلقات کو بہتر کرنا ہے جو 2018 کے بعد سے شدید تناؤ کا شکار ہیں.

یاد رہے کہ اس سے قبل بحرین ، متحدہ امارات،سوڈان اور مراکش بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں‌ جبکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں‌بھی شروع ہوگئی ہیںِ. تاہم دیگر اسلامی ممالک بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں‌کہ جلد اسرائیل سے مختلف معاہدے کیے جائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button