لائف اسٹائل

دنیا کی امیر ترین خاتون مک کینزی اسکاٹ نے 7 کھرب روپے خیرات کر دئیے

واشنگٹن: آن لائن ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے 7 کھرب روپے خیرات کر دئیے۔

مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریباً 400 فلاحی تنظیموں کو 7 کھرب روپے سے زیادہ امداد دی جو عالمی وبائی مرض کے خلاف مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ مک کینزی اسکاٹ نے اپنے سابق شوہر ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے گزشتہ سال علیحدگی میں دولت کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا تھا اور اب یہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button