
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 17 دسمبر شام 7 بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا اور 31 دسمبر تک لاگو رہے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤں لگایا گیا ہے ان میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 5 ٹاؤن شامل گلبرگ ، لیاقت آباد ،نارتھ کراچی ، اور نارتھ ناظم آباد، شامل ہیں،
گلبرک کے علاقے عزیز آباد کے بلاک 1سے 8 تک، اور بلاک 10, بلاک 6, 17، 13، 7, 14, 15، اور بلاک 19 میں بھی لاک ڈاؤن رہے گا۔
جبکہ لیاقت آباد کے علاقے سلطان آباد بی ون ایریا ،اور ناظم آباد 1, اور 2، نمبر اور مسلم کوارٹر میں بھی لاک ڈاؤن کا اطلاق رہے گا۔
نارتھ کراچی کے علاقے میں سیکٹر 10، اور B-11 ,A-11, 5-C1 5-A1 جبکہ نارتھ ناظم آباد میں سیکٹر 5اے ,5ای، 5سی، بلاک سی اور بلاک R, T, J , D , I, L, M, N , H , A کے علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن رہے گا۔
متعلقہ ٹاؤنز کے اسسٹنٹ کمشنروں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق ڈپٹی کمشنر سنٹرل کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔