کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا
شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہونے لگے۔
اسپتال کی رپورٹ کے مطابق
کراچی میں پھیپھڑوں کی بیماریوں، کورونا، انفلوئنزا اور تنفسی نالی کے انفیکشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ڈاؤ ہسپتال معالجین انکشاف
ڈاؤ ہسپتال کے معالجین نے انکشاف کیا ہے کہ کھانسی اور بخار کی علامات کے ساتھ آنے والے 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا کے علامات مثبت پائے جا رہے ہیں۔
ہسپتالوں میں بخار، کھانسی، اور سانس لینے میں مشکل کے ساتھ آنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
ماہر متعدی امراض، پروفیسر سعید خان کے مطابق، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی تصدیق ہو رہی ہے
جبکہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور دیگر تنفسی وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔
اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کروا رہے جس کے نتیجے میں بیماریوں کا جلد پتہ نہیں چل رہا۔
پروفیسر خان نے بتایا کہ ان تمام بیماریوں کی علامات آپس میں بہت ملتی جلتی ہیں، جن میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہیں۔
نیز، کورونا کی کچھ علامات میں ذائقہ اور خوشبو کا ختم ہونا بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سردیوں کے مہینوں میں یہ بیماریوں کا پھیلاؤ زیادہ ہوتا ہے
جبکہ ہوا کے نکاس کا خراب نظام بھی وائرسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ ہے۔
شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں، اور خود کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں
اور ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی طور پر لگوائیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔