پاکستانتازہ ترینرجحان

متبادل رہائش نہ ملنے پر اورنگی و گجر نالہ کے متاثرین کا کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ

شیئر کریں

کراچی پریس کلب پر اورنگی اور گجر نالہ متاثرین نے مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق، متاثرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا جس میں سماجی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ اورنگی نالہ متاثرین کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری طور پر متاثرین کی سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کے احکامات پر عمل درآمد کرانا چاہیے، متبادل مکانات کے لیے دی جانے والی رقم پر کسی بھی قسم کی شرائط عائد نہ کی جائیں، اور یہ رقوم یکمشت ادا کی جائیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دو سال کے اندر متاثرین کو مکانات فراہم کرنے تھے، لیکن مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔ متاثرین کے وکیل، فیصل صدیقی، نے 17 اگست 2023 کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ کو پابند کیا گیا تھا کہ متاثرین کو زمین اور مکانات بنانے کے لیے رقوم جلد فراہم کی جائیں۔ تاہم، ابھی تک اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستان انجینرنگ کونسل نے 80 گزر مکانات کی تعمیر کے لیے 14 لاکھ 50 ہزار روپے کا تخمینہ فراہم کیا تھا جبکہ 2021 میں اس کی لاگت 28 لاکھ روپے تھی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہیں انصاف کی امید ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دو سال کی کرائے کی رقم فوری ادا کی جائے، کیونکہ جب مکانات توڑنے کے احکامات دیے جاتے ہیں تو فوری عمل کیا جاتا ہے، لیکن متبادل کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔ اب جب کہ سندھ حکومت تمام رقم وصول کر چکی ہے، متاثرین نے فوری متبادل مکانات کے لیے رقوم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button