
جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکااضافہ ہواہے۔
اعدادوشمارکے مطابق
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر
8.086ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 8.006ملین ڈالر
ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر2024 پٹرولیم مصنوعات درآمدات
دسمبر2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.565ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا
جونومبر کے مقابلہ میں 11فیصد اوردسمبر2023کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے
نومبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.407ارب ڈالر اوردسمبر2023میں 1.552ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔
جاری مالی سال اور ایل پی جی درآمدات
جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر 536 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 348ملین ڈالرکے مقابلہ میں 54فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح ایل این جی کی درآمدات پر1.889ارب ڈالرخرچ ہوئے
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.853ارب ڈالرکے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔