تازہ تریندنیارجحان

ایمریٹس کی ٹچ پوائنٹس پر ویکسین لگوانے والے اپنے فرنٹ لائن عملہ کے ساتھ پہلی پرواز آپریٹ

شیئر کریں

کراچی: اپنے ملازمین اور صارفین کی صحت و حفاظت کے عزم کی تکمیل کے لئے ایمریٹس دنیا کی ان اولین ایئرلائنوں میں شامل ہوگئی ہے جو مکمل طور پر اپنی ویکسی نیٹڈ فرنٹ لائن ٹیموں کے ساتھ سفر کے ہر ٹچ پوائنٹ پر صارفین کو خدمات کی فراہمی کے لئے پرواز آپریٹ کرتی ہے.

اس سلسلے میں ایمریٹس کی پرواز ای کے 215 مقامی وقت کے مطابق 8:30پر دبئی سے لاس انجلس روانہ ہوئی جس کے لئے بحفاظت چیک ان، سیکیورٹی ، بزنس اور فرسٹ کلاس لاو¿نج اور بورڈنگ گیٹ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ انجینئرز، پائلٹس اور کیبن کریو سب نے اپنی خواہش سے مکمل ویکسی نیشن کرائی۔

فلائٹ کے آپریشنز میں ڈناٹا کی لوڈنگ اور ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیموں نے جہاز کی مکمل ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو کی ٹیمیں پرواز ای کے 215 کے لئے کارگو اور لاجسٹکس کی ضروریات کے لئے کام کررہی تھیں۔

ایمریٹس گروپ نے ایک ماہ قبل ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے گروپ میں متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن کی افرادی قوت کی 44 فیصد یا 26 ہزار کے قریب افراد نے یا تو دونوں ویکسینز فائزر بائیو ٹیک یا سائنو فارم ویکسینز لگوالی ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے کہا، "ایوی ایشن میں آپریشنل فرنٹ لائن عملہ لوگوں کی بوقت ضرورت اور بقدر ضرورت مدد کررہا ہے اور دنیا بھر میں بنیادی اشیاءکی منتقلی میں کردار ادا کررہا ہے۔

ہمارے آپریشنز کو روانی سے جاری رکھنے کی غرض سے ویکسی نیشن اپنے لوگوں اور اپنے صارفین کی حفاظت کے لئے اہم ہے کیونکہ جب وہ سفر کرتے ہیں تو انہیں حفاظت کی اضافی سطح پیش کی جاتی ہے۔

ہم نے آپریشنل فرنٹ لائن عملے میں کرونا کی ویکسین لینے کی زیادہ طلب کے ساتھ نہایت مثبت ردعمل ملاحظہ کیا ہے اور پورے بزنس میں ویکسی نیشنز کی بلند شرح کا رجحان جاری ہے۔ ہم ملک میں ان تین اقسام کی ویکسینز کی دستیابی اور جامع نیشنل ویکسی نیشن پروگرام پر فعال انداز سے عمل درآمد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے مشکور ہیں ۔”

تقریباََ 5 ہزار کیبن اور فلائٹ ڈیک کے کریو نے کرونا کی دونوں ویکسینز لینے کا انتخاب کیا۔ مزید برآں، ایمریٹس گروپ کے ہزاروں ملازمین نے ملک کے کلینکس اور ویکسی نیشن سینٹرز کے ذریعے کرونا ویکسین لے لی ہیں جبکہ متعدد ملازمین نے متحدہ عرب امارات بھر میں مختلف ویکسی نیشن سینٹرز سے ویکسین لینے کا انتخاب کیا۔

عادل الرضا نے مزید کہا، "عالمی وبا کے آغاز کے ساتھ ایمریٹس نے سفر کے تمام مراحل پر اپنے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو ترجیح دینے کے لئے تیزرفتاری سے حفاظتی اقدامات کا نفاذ کیا اور اپنی ویکسی نیشن پروگرام میں تیزرفتاری اور بلند شرح میں ویکسین خوراکیں لینے کے ساتھ ساتھ اب ہماری پروازوں میں بھی جلد مکمل طور پر فرنٹ لائن کا تمام عملہ ویکسین لے چکا ہوگا۔

ایمریٹس کی ٹچ پوائنٹس پر ویکسین لگوانے والے اپنے فرنٹ لائن عملہ کے ساتھ پہلی پرواز آپریٹ
ایمریٹس کی ٹچ پوائنٹس پر ویکسین لگوانے والے اپنے فرنٹ لائن عملہ کے ساتھ پہلی پرواز آپریٹ

ہم پراعتماد بھی ہیں کہ جتنے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگے گی اور مستحکم حفاظتی اقدامات کے ملاپ کے ساتھ ہم متعدد ممالک میں داخلے کی ہدایات پر عمل درآمد میں نرمی کے لئے پرامید ہیں۔”

ایمریٹس گروپ کا ویکسی نیشن پروگرام اپنے صارفین، ملازمین اور لوگوں کو صحت و حفاظت کی فراہم کے لئے اقدامات میں سے حالیہ اقدام ہے۔

گروپ کے ویکسی نیشن مراکز دن میں 12 گھنٹے اور ہفتے میں سات دن ایوی ایشن فرنٹ لائن عملہ کے ساتھ ویکسین کی فراہمی کے لئے ترجیحی طور پر کھلے ہیں۔

کرونا کی روک تھام کے لئے متحدہ عرب امارات میں اپنے شہریوں اور رہائشی افراد کے لئے ویکسی نیشن کی دنیا میں بلند ترین شرح ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اب تک 54 لاکھ سے زائد کرونا ویکسینز لوگوں کو لگوائی جاچکی ہیں۔ اوکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہر 100 سے 55.27 افراد کی ویکسی نیشن ہوئی ہے اور دنیا میں بلند شرح سے ویکسین لگوانے کے اعتبار سے یہ متحدہ عرب امارات کو دنیا کا دوسرا ملک بناتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button