تازہ ترینٹیکنالوجی

ایزی پیسہ نے واٹس ایپ چینل سپورٹ متعارف کرادی

شیئر کریں

کراچی: ڈیجیٹل ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کے سب سے معروف پلیٹ فارم ، ایزی پیسہ اپنے متعارف کردہ واٹس ایپ چینل کے ذریعے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

ایزی پیسہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم صارفین کو ایک مربوط اورخودکار سپورٹ کے حامل چینل ،واٹس ایپ نمبر +923411103737 کے ذریعے24/7 رسائی فراہم کرے گا۔

فوری جوابات اور کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیر اور استعمال کنندگان کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے پہلے سے طے شدہ مربوط قواعد کے ساتھ عملی طور پر کام کرنے کی صلاحیت سے، ایزی پیسہ کی جانب سے فراہم کردہ واٹس ایپ سپورٹ پاکستان میں کسی بھی برانچ لیس بینکنگ سروس کی جانب سے فراہم کی جانے والی اپنی نوعیت کی سب سے پہلی سروس ہے۔

ایزی پیسہ ہمیشہ سے پاکستان میں مالیاتی ماحول کے نظام میں انقلابی خصوصیات اور ٹولز متعارف کرنے میں صف اوّل پر رہا ہے ۔واٹس ایپ سپورٹ کی مدد سے اسمارٹ فون کے صارفین مخلتف عنوانات بشمول اے ٹی ایم کارڈ آرڈر کرنے کے طریقے، اپنے ایزی پیسہ اکاﺅنٹ کو ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ منسلک کرنے کے طریقے،قرض کی درخواست دینے کے طریقے، ایزی پیسہ اکاﺅنٹ پن کو دوبارہ سیٹ کرنے کے طریقے اوراے ٹی ایم پن بنانے کے طریقے سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات با آسانی معلوم کرسکتے ہیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایزی پیسہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے CEO، محمد مدثر عاقل نے کہا کہ "پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے علمبردار ہونے کے ناتے، ہم نے ہمیشہ اپنے کسٹمرز کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے اور ان کے لیے جدید سلوشنز کی تخلیق کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔

واٹس ایپ چینل سپورٹ کے ذریعے ہمارا مقصداپنے کسٹمرز کومطلوب معلومات آسان اور سہل طریقے سے فراہم کرنا ہے، تاکہ جب کبھی انہیں ڈیجیٹل بینکنگ کی ضرورت ہوتو وہ اپنے مالی معاملات کے حوالے سے بہتر فیصلے کرسکیں”۔

باہمی اشتراک اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کے ذریعے ایزی پیسہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے حوالے سے لاکھوں صارفین کے لیے ایسی جدید پراڈکٹس متعار ف کراتا رہتا ہے، جس سے ان کی زندگیاں آسان اور سہل ہوسکیں۔

واٹس ایپ سپورٹ کے اضافے کے ساتھ صارفین کے لیے ایزی پیسہ کی پیش کردہ محفوظ اور جدید سہولیات سے مکمل استفادہ حاصل کرنا مزید آسان ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button