
مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزامات میں سزا:
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزامات میں چار سال کی جزوی معطل سزا سنائی گئی ہے۔
سلیٹر، جنہوں نے 2024 میں ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن عدالت کی جانب سے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی،
ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد اب رہا کیے جائیں گے۔
جزوی معطل سزا کا مطلب یہ ہے کہ مائیکل سلیٹر کو کچھ وقت جیل میں گزارنے کے بعد مخصوص شرائط پر رہا کیا جائے گا۔
انہیں سات مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں ایک خاتون کا گلا دبانے کے دو الزامات بھی
شامل ہیں، علاوہ ازیں انہیں نازیبا پیغامات بھیجنے کے بھی الزامات عائد کئے گئے تھے۔
جج گلین کیش نے ان کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلیٹر کی زندگی میں شراب نوشی
ایک اہم عنصر ہے، اور اس کا علاج آسان نہیں ہو گا۔ اپریل 2024 میں جب ان کی ضمانت مسترد کی گئی
تو وہ بے ہوش ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں افسران کی مدد سے سہارا دے کر کھڑا کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔